(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ ملازمین کو ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کرنے کاحکم دینےکا عندیہ دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نےسموگ کے تدارک کےحوالے سے درخواستوں کی سماعت کی،عدالت میں شہر کی 25 کمرشل بلڈنگز کوسولر پینل پر منتقل کرنیکی رپورٹ پیش کی گئی،سموگ کےتدارک کیلئے موثراقدامات نہ اٹھانےکی نشاندہی کی گئی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سےایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نےعدالت کوبتایاکہ حکومت سموگ کنٹرول کرنےکیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گ ئی،عدالت کوبتایاگیاکہ وزیراعلیٰ نےعدالتی حکم پرسموگ کے حوالے سے اجلاس کیاہے،متعلقہ اداروں کوسموگ پر قابو پانے کےاحکامات دیےہیں.
فاضل جج نےریمارکس دیےمحکمہ ماحولیات سموگ کی جانچ پڑتال کیلئےآلات کی خریداری کرے،ایل ڈی اے کسی بھی عمارت کے نقشے کی منظوری کیلئےماحولیاتی این او سی کوپلان کا حصہ بنائے،ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سےآلودگی کاباعث بننےوالوں کیخلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی،فاضل جج نےایڈووکیٹ جنرل سےکہاماحولیاتی آلودگی سےبچنےکیلئےفیصل آبادیونیورسٹی نے سفارشات دی ہیں، انہیں وزیراعلیٰ سےمنظورکرائیں،عدالت نےرنگ روڈایریاپرفضائی آلودگی کی رپورٹ آئندہ ہفتےپیش کرنیکاحکم دیتےہوئےسماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔