(24نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 28 کروڑ روپے کا فنڈکی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی درخواست پر سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم لاہور ہائیکورٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے لیسکو پر 40فیصد بجلی کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ شمسی توانائی سے لاہور ہائیکورٹ کے بجلی کے بلوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے 1 ہزار کلو واٹ کے سول پینلز لگائے جائیں گے۔ رواں مالی سال میں اسکیم کو باقاعدہ بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔