یہ ایسا سانحہ ہے جس کے وقوع پذیر ہونے کا انتظار تھا،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عمران خان نے بے نظیر بھٹو کو خود اپنے ممکنہ قتل کا ذمہ دار قرار دیا تو عمران خان کے قتل کا زمہ دار بھی وہ خود ہیں سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔
عمران خان کے یہ الفاظ لانگ مارچ فائرنگ واقعہ پر ردعمل نہیں بلکہ عمران خان کی یہ تحریر سانحہ کارساز کے تین دن بعد دی ٹیلی گراف میں شائع ہوئی۔ جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبول سیاسی لیڈر اپنے قتل کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔ہم صرف اس پر بحث کر سکتے کہ یہ ہونا ہی تھا۔ہر کوئی جانتا تھا یہ ایک بڑا اجتماع ہو گا۔یہ کیسے ممکن تھا اتنے بڑے کراوڈ کو مانیٹر کیا جا سکے؟یہ کہنا اچھا نہیں لگے گا مگر ذمہ دار یہ خود ہی ہیں۔
اس تحریر میں بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی، طرز سیاست کو ہدف تنقید بنایا گیا۔21 اکتوبر 2007 کی تحریر میں عمران خان کراچی دھماکے کو سیاستدانوں کے مل بیٹھنے کا موقع قرار دے رہے تھے۔اب لنگ مارچ فائرنگ واقعہ کے بارے میں وہ کیا بولیں گے؟ عوام نے سوال اٹھا دیے۔