(24 نیوز)موسم کی طرح سونے نے بھی اچانک کروٹ بدل لی، ملک بھر میں سونے کی قیمت گر گئیں۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 200 روپے ہوگئی ،10 گرام سونا 257 روپے سستاہو کر قیمت 1 لاکھ 29ہزار 630 روپے ہوگئی ۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ طلب کم ہونے پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1610 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوکر 1681 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاست میں تشددکی جگہ نہیں،یہ ناقابل برداشت ہے:وزیر اعظم