ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دےدی

Nov 05, 2022 | 18:23:PM
ایف آئی اے، سوشل میڈیا، وائرل سینیٹر اعظم سواتی، ویڈیو جعلی قرار
کیپشن: اعظم سواتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سوشل میڈیا پر وائرل سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دےدی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے کہاہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی نا مناسب ویڈیو جعلی ہے،ایف آئی اے کاکہناہے کہ ویڈیو کا عالمی فرانزک معیار پر فریم ٹو فریم معائنہ کیا گیا،فرانزک کے مطابق ویڈیو جعلی ہے اور مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے کہاکہ ویڈیو میں فوٹو شاپ کا استعمال کر کے چہروں کو بھی بدلا گیا ہے،سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس مزید اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے،سینیٹر اعظم سواتی سے درخواست سے مبینہ ویڈیو کے حوالے تحقیقات کی درخواست ایف آئی اے کو دیں،ایف آئی اے نے کہاکہ ویڈیو کو سینیٹر اعظم سواتی کی نیک نامی کو خراب کرنے کیلئے ایڈیٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی