(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی بنانے کااعلان کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے،سینیٹراعظم سواتی کے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی،صادق سنجرانی کاکہناتھا کہ سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی،تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہے،ان کاکہناتھا کہ سینیٹراعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں،جو بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،بطورمسلمان وبلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں۔
صادق سنجرانی نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی ایوان کے باعزت ممبر ہیں،انکی تکالیف کا ادراک ہے،سینیٹر اعظم سواتی خود اوراہلیہ تہجد گزار ہیں،انکی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہے،سینیٹراعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں،انکے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سینیٹراعظم سواتی کی ازدوجی زندگی سے متعلق ویڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے،پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے،ان کاکہناتھا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی،کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکہ ایوان میں پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دےدی