قومی ادارہ صحت نے موسمی فلو، انفلوئنزا سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ادارہ صحت نے موسمی فلو انفلوئنزا سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کےلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ موسم سرما (دسمبر تا فروری) میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق انفلوئنزا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔