مفتاح اسماعیل نے اعظم سواتی کے ویڈیو معاملے پر عمران خان کے بیان کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اعظم سواتی کے ویڈیو معاملے پر عمران خان کے بیان کی حمایت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں نے عمران خان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرناکبھی ضروری نہیں سمجھا مگر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر میں ان سے بالکل متفق ہوں۔
مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ بیگم اعظم سواتی کی ویڈیو جاری کرنا اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے، میں شرمندہ ہوں کہ میرے ملک میں ایک معزز خاتون کی اس طرح تذلیل کی جا سکتی ہے ،لیگی رہنما نے کہا کہ اس پاگل پن کو رکنا چاہئے۔
I have never felt the urge to retweet Imran Khan but here I have to agree with him. The video of Begum Azam Swati is clearly beyond the pale. I feel ashamed that an honourable woman can be so humiliated in my country. This madness must stop. https://t.co/h9YLJVxjQD
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) November 5, 2022
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد