عمران خان سے معظم گوندل کی والدہ اور بچوں کی ملاقات، 50 لاکھ کا چیک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر آباد میں شہید کارکن معظم گوندل کی والدہ کو 50 لاکھ روپے مالی معاونت کی مد میں دے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں شہید معظم گوندل کی والدہ اوربچے ملاقات کیلئے شوکت خانم ہسپتال پہنچے، حماد اظہر نے پی ٹی آئی کارکن کی والدہ اور بچوں کی عمران خان سے ملاقات کرائی، چیئرمین تحریک انصاف نے شہید کی والدہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معظم گوندل شہید کی بیوہ کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا تھا،کل پنجاب حکومت بھی 50 لاکھ روپے مالی امداد کے طور پر دے گی جبکہ شہید کے بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔
شہید معظم گوندل کی والدہ اور بچوں کی عمران خان سے ملاقات کیلئے شوکت خانم ہسپتال آمد
— 24 News HD (@24NewsHD4) November 5, 2022
شہید معظم گوند کی والدہ اور بچے حماد اظہر کے ساتھ ملاقات کیلئے ہسپتال کے اندر گئے pic.twitter.com/DC2SJI5FVE
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دےدی