عبید الرحمان نظامانی نے کابل میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عبید الرحمان نظامانی نے کابل میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
عبید الرحمان نظامانی نے 1995 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور کابل میں پاکستان سفارتخانے میں ہیڈ آف مشن رہے ہیں۔
عبید الرحمان نظامانی2016 سے2021 تک واشنگٹن میں ڈپٹی چیف آف مشن رہے اور واشنگٹن میں Minister Politicalکے طور پر بھی فرایض انجام دیے۔ 2013 سے2016 تک نئی دہلی میں ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر فرایض انجام دیے اور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں پولیٹیکل کونسلر کے طور پر بھی فرایض انجام دے چکے ہیں۔ 2009 سے 2011 تک پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ میں بطور پولیٹیکل کونسلر خدمات انجام دیں۔ 2005 سے 2009 کے دوران پاکستان سفارتخانہ برلن جرمنی میں پولیٹیکل کونسلر رہے۔ 1999سے 2002 تک قونصلیٹ جنرل جدہ سعودی عرب میں ڈپٹی قونصل جنرل رہے ۔
عبید الرحمان نظامانی وزارت خارجہ اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل یورپ فرایض انجام دے چکے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا اور سارک) اور ڈائریکٹر جنرل (کشمیر سیل) کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ عبید الرحمان نظامانی ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرامریکہ ڈیسک اور ڈپٹی ڈائریکٹر، پرسنل ڈویڑن ڈیسک بھی رہے۔ سیکشن آفیسر برائے جنوبی مشرقی ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیسک اور سیکشن آفیسر امریکہ ڈیسک بھی رہے ہیں۔ عبید الرحمان نظامانی نے سندھ یونیورسٹی سے معاشیات اورادب کے ساتھ بی اے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارن سروس پروگرام کی ڈگری حاصل کی۔