(24نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے ایک فلیٹ میں گیس کے دھماکے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 13 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلستان جوہر بلاک 11 میں راڈو بیکری کے قریب ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں پیش آیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فلیٹ کے ایک کمرے میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا جس سے فلیٹ نمبر 212، 213 اور 214 کو شدید نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس گئے، دھماکے سے گھر کے در و دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں جھلسنے والے 15 افراد کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران 40 سالہ خاتون ثنا بشیر احمد اور ان کی 18 سالہ بیٹی الیشبہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 13 افراد کو برنس سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نےعمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کے احکامات جاری