(24نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا ،اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن تھری میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں سے موسم مزید سرد ہو گیا تاہم گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش جس سے موسم سرد ہوگیا تاہم گوجرانوالہ، ڈسکہ اور شکر گڑھ اور کامونکی میں بھی موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ ادھری منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئےاور سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے اور بارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تیز بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بجلی غائب ہوگئی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن تھری میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت جل گیا ۔واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رواں برس اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے. اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا گزشتہ واقعہ 5 جنوری 2021 کو پیش آیاتھا جس میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی ۔