(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پرجئے شری رام کا نعرہ لکھ دیا، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاؤں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا، جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: راکٹوں کے سائے تلے کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل
مسلمانوں نے ہندوں کی اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔