(24 نیوز) بھارتی اسموگ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ بن گئی، ناسا رپورٹ سے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کر دی۔
ناسا کی رپورٹ اور تصاویرنے پاکستان کے لئے بڑا خطرہ بننے والی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کردی، بھارت میں فصلیں جلانے میں 740 فیصد اضافہ ہوا، فضائی آلودگی میں بھارت کادارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پرآگیا۔
یہ بھی پڑھیں: 300 فیکٹریاں بند
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے دو روز میں فضائی آلودگی میں کمی کا امکان نہیں ہے، دہلی میں جمعرات کو ائیر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی تھی۔
دہلی میں بدترین فضائی آلودگی نے ورلڈکپ میں شریک کرکٹ ٹیموں کو پریشان کر دیا، سموگ کی وجہ سے کرکٹ ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا، ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے پر نئی دہلی میں پانی کے چھڑکاؤ کا پلان بھی بنا لیا گیا ہے۔