کانگو وائرس سے ڈاکٹر ہلاک،مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

Nov 05, 2023 | 12:52:PM
کانگو وائرس سے ڈاکٹر ہلاک،مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو  وائرس کا شکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔


محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب  ایک ڈاکٹر  شکراللہ انتقال کرگئے۔

ضرور پڑھیں:قومی ادارہ صحت نے موسمی فلو (Influenza) سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی 
ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔