’قدرت کا نظام‘ کرکٹ ڈکشنری میں شامل کیا جائے، نامور بھارتی صحافی نے آواز بلند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) نامور بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت کپتا نے مطالبہ کر دیا ہے کہ کرکٹ ڈکشنری میں قدرت کا نظام شامل کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (گزشتہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مشہور پاکستانی صحافی اور سپورٹس ایکٹوسٹ فرید خان نے لکھا کہ سینئر بھارتی صحافی وکرانت کپتا نے مطالبہ کیا ہے کہ قدرت کا نظام کرکٹ ڈکشنری میں شامل کیا جائے کیوںکہ یہ پاکستان کے لئے کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال کے بعد سعودی عرب کی کرکٹ میں دلچسپی، بڑی لیگ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
Senior Indian sports journalist Vikrant Gupta says 'Qudrat Ka Nizam' should now be officially added in dictionary just as 'BazBall' has been added because it's working for Pakistan ❤️❤️❤️ #CWC23 #PAKvsNZ @vikrantgupta73 pic.twitter.com/gCzp4UqW21
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 4, 2023
پاکستانی صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سینئر ہندوستانی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ’قدرت کا نظام‘ کو اب باضابطہ طور پر ڈکشنری میں شامل کیا جانا چاہیے جس طرح ’باز بال‘ کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے۔