قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا آج پانچواں روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کا درخواستیں جمع کروانے کا پانچواں روز جاری ہے۔
مسلم لیگ ن نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10نومبر مقرر کررکھی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن دوخواست وصول کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کا روایتی منشور تیار نہ کرنے کا فیصلہ
پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لئے ایک لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار کو دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر ہے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو بھی یہی فیس ادا کرنا ہو گی۔