ریاستی اداروں کیخلاف الزام تراشی، اسد قیصر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوارالحق)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی، ریاستی اداروں کے خلاف الزام تراشی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی جس میں 4 دفعات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، سابق سپیکر کے بھائی عدنان نے سوشل میڈیا پر ملک کے سرکاری ادراوں کے خلاف الزام تراشی کی، سابق سپیکر کے بھائی نے موقف اپنایا کہ اسد قیصر کو ریاستی اداروں کے ملازمین نے بغیر ثبوت گرفتار کیا ، جس پر صوابی کے رہائشی آفتاب علی ولد محمد شیر نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں کہا گیا کہ قانونِ نافذ کرنے والے ادارے اسد قیصر کے بھائی عدنان کے خلاف ایکشن لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی