استحکام پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی

Nov 05, 2023 | 18:11:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے باضابطہ استحکام پاکستان پارٹی جوائن کر لی۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے   نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری  کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں