تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Nov 05, 2023 | 18:31:PM
  تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک جبکہ جنوبی /جنوب مشرقی  بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، تاہم  فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،خانیوال ، اوکاڑہ ، ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  موسم خشک  اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخواکے   بیشتر اضلاع میں مطلع  ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع  میں سرد رہے گا،تاہم شام/رات میں   وزیرستان، ڈی آئی خان مطلع  ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب   کےبیشتر میدانی علاقوں میں  موسم خشک  جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح  میں سرد اور مطلع ابر آلود  رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاوالدین، جو ہر آباد،فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے، تاہم رات میں  لیہ اور ڈی جی خان اور گردونوح میں  مطلع جزوی  ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مطلع  ابر آلود رہے گا، تاہم    خاران ،کوئٹہ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں موسم سرد  اور خشک جبکہ مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا  ۔