(24 نیوز)محکمہ صحت سندھ نے کریمینا کانگو کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں،کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سی سی ایچ ایف ایک مہلک اور وائرل بیماری ہے جس کی منتقلی نائیرو وائرس کے ذریعے ہوتی ہے، مختلف گھریلو جانور جیسے مویشی، بکری، بھیڑ کی جلد میں یہ وائرس موجود ہوتا ہے، جانور سے انسان میں منتقلی کا طریقہ ٹک کے کاٹنے، ذبح کے دوران یا اس کے فوراً بعد جانور کے متاثرہ خون سے ممکن ہوتا ہے،ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے اچھی خبر، مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی