لاہور میں سموگ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ، محکمہ ماحولیات کا ریڈ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) باغوں کے شہر لاہور کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے،آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر لاہور 588 اے کیو آئی کے ساتھ آج پھر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے،ڈی ایچ اے 818،سید مراتب علی روڈ 671،امریکی قونصلیٹ میں شرح 617ریکارڈ جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس711 تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ہے اور شہر لاہور میں تاحال بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی سموگ کی اوسط شرح کو کنڑول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک نے اہم مقدمہ جیت لیا
لاہور میں سموگ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، لاہور اور اس کے گرد و نواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار4 سے8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔
علاوہ ازیں شہر لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو سکولز، کالجز، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ، مین مارکیٹ کو گرین لاک ڈاؤن میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔