برطانیہ کا تارکین وطن کیخلاف موثر کارروائیوں کا فیصلہ

پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

Nov 05, 2024 | 09:36:AM

(24 نیوز)برطانیہ میں تارکین وطن کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا 
برطانوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت پناہ کی درخواستوں کے لیے ’’فاسٹ ٹریک‘‘ نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تارکین وطن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کیسز جلد سے جلد نمٹائے جائیں گے۔

مزیدخبریں