سموگ کریک ڈاؤن :24گھنٹوں میں413 گاڑیاں بند، 8 لاکھ سے زائد جرمانےعائد

Nov 05, 2024 | 10:38:AM
سموگ کریک ڈاؤن :24گھنٹوں میں413 گاڑیاں بند، 8 لاکھ سے زائد جرمانےعائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سموگ تدارک کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 413 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کرکے ان گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 413 گاڑیوں کو 8 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کر کے بند کردیا گیا ۔ند

 اس کے علاوہ بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 229 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا ۔

یاد رہے کہ  رواں سال کے دوران اب تک 26 ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور مختلف تھانوں میں بند کرایا گیا جبکہ 600 ان فٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی کینسل کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ

دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ سموگ تدارک کے لیے ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بغیر ترپال اور حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں ہے اور تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انسداد تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک کیا گیا ہے اور شہریوں میں آگاہی کے لیے سکولز، کالجز، بس اڈوں اور سرکاری اداروں میں لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ ای چالاننگ کا عمل بھی آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے جاری ہے اور سموکی وہیکلز کی درستگی کے لیے مختلف سرکاری اداروں کو مراسلے بھی بھیجے گئے ہیں۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔