امریکا میں تاریخ بدل جائے گی؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا ایک بار پھر ایک خاتون سے  مقابلہ ہے،کیا امریکا کی صدر ایک خاتون بن پائیں گی؟

Nov 05, 2024 | 10:44:AM
امریکا میں تاریخ بدل جائے گی؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر تھراج)امریکا میں انتخابات کیلئے میدان سج گیا ہے،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا ایک بار پھر ایک خاتون سے  مقابلہ ہے،کیا امریکا کی صدر ایک خاتون بن پائیں گی؟

امریکا پرکون حکمرانی کرے گا؟آج امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سےبڑا دن ہے،امریکا میں الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔بیلٹ پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سنٹرزمیں پہنچادی گئیں ہیں۔ 24 کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ارلی ووٹنگ میں اب تک 7 کروڑ سے زائد امریکی شہری ووٹ کاسٹ کر چکے۔کملا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

 سروے کے مطابق کملا ہیرس کو ٹرمپ پرتین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔اب امریکی عوام کس کو منتخب کرتے ہیں یہ فیصلہ ہونےوالا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس جیت کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے ابھی سے جیت کا دعویٰ بھی کردیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اِس بار بھی جوبائیڈن انتطامیہ پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:امریکی صدر کون ہوگا؟ ووٹنگ کے لئے میدان سج گیا

اب کملا ہیرس اگر صدر منتخب ہوتی ہیں تو یہ پہلی خاتون صدر کہلائے گی ۔کملا ہیرس کی بات کی جائے تو اُن کو اِس بات کا فائدہ حاصل ہے کہ اُن کی والدہ بھارتی ہیں ۔اور اِسی لئے یہ اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ امریکا میں موجود بھارتی نژاد ووٹر کملا ہیرس کو ووٹ کاسٹ کریں گے لیکن حتمی فیصلہ امریکا کی سات سوئنگ اسٹیٹس ہی کریں گی ۔جس میں ہمیشہ کانٹے دار مقابلہ ہوتا ہے ۔اور آخر میں یہی ریاستیں امریکی صدر کی تعیناتی کا فیصلہ کرتی ہیں ۔

Azhar Thiraj

ایڈیٹر سٹاف ممبر،دنیا نیوز،روزنامہ خبریں، نوائے وقت اور ڈیلی پاکستان اور دیگر اداروں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.