مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Nov 05, 2024 | 10:58:AM
مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گو شت 526 روپے کلو ہو گیا ہے۔گزشتہ روز مرغی کاگوشت 540 روپے کلوتھا۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جس بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد انڈے 323 روپے درجن ہو گئے ہیں۔