(24 نیوز )پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔
حال ہی میں نجی ٹی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
شادی سے متعلق سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کیلئے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں مگر اب شادی کے بارے میں بھی دلچسپی لینا شروع کر چکی ہے۔
اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کر دیتی ہوں ، چاہتی ہوں میرا لائف پارٹنر ذہین ہو اور نرم دل ہو۔
مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہوں گی کہ اس شخص کا اپنے خاندان کے ساتھ کیسا رویہ ہے اور وہ کیا کام کرتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، تو مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو۔