(ویب ڈیسک) کیا حکومت اس بار 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرے گی؟ اس حوالے سےعوام والناس میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگر 9 نومبر کی تعطیل ہوئی تو دو چھٹیاں ہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق اب جیسے جیسے 9 نومبر کا دن قریب آرہا ہے، بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اس دن کو عام تعطیل کے طور پر منایا جائے گا، چونکہ اس بار 9 نومبر ہفتہ کو آرہا ہے تو لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انہیں اس ہفتے دو چھٹیاں ملیں گی؟ تاحال ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم وزارت خارجہ نے 2024 کے آغاز میں تعطیلات کی جو فہرست جاری کی تھی، اس میں 9 نومبر اقبال ڈے کو بطور تعطیل بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے،ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’ یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس بار شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147واں یومِ ولادت آج منایا جائے گا۔
بھارت میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانے والی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے،ان کی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔
ایک جدید صوفی شاعر کے طور پر اقبال نے اپنی اثر انگیز شاعری کے ذریعے قوم میں انقلابی جذبے کو ابھارا،ان کے ادبی کاموں کا ہسپانوی، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر ایک قابل ذکر فلسفی کے طور پر قائم کیا، وہ 21 اپریل 1938 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔