سنی لیونی نے دوبارہ شادی کرلی، دلہے کے ہمراہ تصاویر وائرل

Nov 05, 2024 | 11:27:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ و ڈانسر سنی لیونی نے 13 سال بعد پھر سے شادی کرنے کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنی لیونی نےڈینیئل ویبر  سے 13 سال بعد پھر شادی کرلی ،دونوں نے اس خاص تقریب کے لیے مالدیپ کے ساحلِ سمندر پر اہتمام کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

سنی لیونی نے اس موقع پر سفید روایتی عروسی جوڑا پہنا جبکہ ڈینیئل ویبر نے سفید شرٹ اور پینٹس پہنیں،اس تقریب میں دونوں کے بچوں نے بھی سج سنور کر شرکت کی اور والدین کی شادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر طویل عرصے سے اپنی شادی کی ری نیو کرنا چاہ رہے تھے لیکن وہ اس کام کیلئے اس وقت کے منتظر تھے کہ جب انکے بچے تھوڑے بڑے اور سمجھدار ہوجائیں تاکہ اس ایونٹ کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہوش حیات نے شادی کا اظہار کر دیا دولہا کون۔۔۔؟

یاد رہے کہ سنی لیونی نے 13 سال قبل صرف عیسائی ہی نہیں بلکہ سکھ مذہب کے رسم و رواج کو فالو کرتے ہوئے بھی شادی کی تھی، اداکارہ اپنی شادی سے قبل کامیڈین رسل پیٹرز کو 2007 میں بریک اپ ہونے تک ڈیٹ کرتی رہیں بعدازاں انکی منگنی پلے بوائے انٹرپرائزز کی مارکیٹنگ کے نائب صدر میٹ ایرکسن سے ہوئی جو 2008 میں اختتام پذیر ہوگئی، ان تمام تر تعلقات کے بعد 10 جنوری 2011 کو اداکارہ سنی لیونی نے ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کرلی۔

مزیدخبریں