(ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 29 جنگی طیارہ آگرہ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے وقت پر خود کو طیارے سے نکال کر پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔
اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا ، یہ دو ماہ میں دوسرا مگ 29 طیارہ حادثہ ہے ۔