وزیرِ اعظم کا توانائی کے حوالے سے بہت جلد اچھی خبر دینے کا اعلان

Nov 05, 2024 | 14:55:PM
وزیرِ اعظم کا توانائی کے حوالے سے بہت جلد اچھی خبر دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے ایک بہت اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ سردیوں میں ایک پیکج لارہے ہیں جو عام عوام کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوگا، اس کے علاوہ شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللّٰہ معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے جہاں پر وہ معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نےسعودی عرب کا دورہ کیا تھا، محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی،انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم   نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں۔