ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا: سلمان اکرم راجہ

حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا ہے، مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے: پریس کانفرنس

Nov 05, 2024 | 15:33:PM
 ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا: سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا ہے، مقتدرہ کی خواہش پر جج لگانا ملک کو محکوم بنانے کے مترادف ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا  کہ حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی، یہ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش ہے۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح، ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جارہا ہے، ہم ڈر گئے سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا،  آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں۔