امن و امان کےقیام کیلئے ایف سی اور پولیس کی عظیم قربانیاں ہیں:وزیرِاعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کی ،وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں،اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک سے فتنہ الخوارج کی عفریت کے خاتمے کیلئے مصروفِ عمل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی.
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، محسن نقوی