روپے کی تنزلی کا سفر جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن روپے کی قدر میں کمی کا سفر تھمنے میں نہیں آ رہا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.79 روپے سے بڑھ ہوکر 277.84 روپے کاہو گیا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.74 روپے کا ہوگیا ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 64 پیسے کمی کے بعد 302.58 روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے کمی سے 360.70 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم ایک پیسے کم ہوکر 75.96 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.16 روپے پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 0.40 فیصد اضافے سے 92 ہزار 304 پر پہلی بار بند ہوا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 92 ہزار 514 رہی ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی کم سطح 91 ہزار 536 رہی،مارکیٹ میں 32.82 ارب روپے مالیت کے 75.26 کروڑ شئیرزکا کاروبار ہوا،مارکیٹ کپیٹلائزیشن 49 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 858 ارب روپے پر پہنچ گئی۔