وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی ،سرکاری حج پیکج10لاکھ 65ہزارسے75ہزارتک ہوگا,جبکہ دوران حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھادیا گیا ،انتقال کرنے والوں کےلواحقین کو 10 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا
دوران حج زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا جس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی گئی ، سرکاری حج پیکج10لاکھ 65ہزارسے75ہزارتک ہوگا،پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرسکیں گے،سرکاری اورنجی شعبےمیں کوٹہ50/50فیصدتقسیم کیاجائےگا،اس سال12سال سےکم عمربچوں کوسفرکی اجازت نہیں ہوگی،حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی،روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کےایئرپورٹس پر دستیاب ہو گی۔
کابینہ کوبریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ سہولیات کیلئےاس بار ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے،ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا، ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا، دوران حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھادیا گیا ،انتقال کرنے والوں کےلواحقین کو 10 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا
دوران حج زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا،ایسےافرادکوترجیح دی جائےجوپہلی بارحج کررہےہوں۔