پنجاب میں درختوں کی کٹائی ،لکڑی چوری  کی سزا اورجرمانے میں چار گنا اضافہ

Nov 05, 2024 | 18:55:PM
پنجاب میں درختوں کی کٹائی ،لکڑی چوری  کی سزا اورجرمانے میں چار گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )محکمہ جنگلات پنجاب نے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی چوری کی روک تھام کے لیے پنجاب فاریسٹ ایکٹ 1927 میں ترمیم کرکے لکڑی چوری اور درخت کاٹنے کی سزا اورجرمانے میں چار گنا اضافہ کردیا۔

 فاریسٹ پروٹکیشن فورس بھی تشکیل دی جائے گی جسے پنجاب رینجرز اور آرمی سے ٹریننگ دلوائی جائے گی، ڈویژن فاریسٹ آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی تجویز،فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر کے لکڑی چوری، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی،آگ لگانے اورنقصان پہنچانے پر چالان کاٹنے کا اختیار ہوگا،پنجاب حکومت نے پنجاب فاریسٹ اوفینس رولز 2024 مرتب کیے ہیں جس کے تحت جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، آگ لگانے،نقصان پہنچانے اور لکڑی چوری پر جرمانوں کے شرح میں چار گنا اضافہ کردیا ہے۔ چوری شدہ لکڑی کی مارکیٹ ویلیو سے چار گنا زیادہ جرمانہ وصول کیا جائیگا اور لکڑی بھی قبضے میں لے لی جائیگی،اس سے قبل جرمانہ کرکے لکڑی ملزم کو دے دی جاتی تھی۔ 
 محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان ندیم عباس نے بتایا کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ،لکڑی چوری روکنے والے فاریسٹ گارڈز اور عملے کو برآمد کی جانیوالی لکڑی کی مالیت کے مطابق انعام دیا جائیگا جبکہ اگرکوئی افسر اپنے ایریا میں لکڑی چوری، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ،انہیں نقصان پہنچانے سے متعلق محکمے کو آگاہ نہیں کرتااور اس سے متعلق محکمے کو میڈیا یا کسی اور ذریعہ سے پتہ چلتا ہے تو ایسے افسر کو جرمانہ، نوکری سے معطلی اور زیادہ سنگین غلطی پر نوکری سے برخاست بھی کیا جاسکے گا۔ 
 پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے فاریسٹ پروٹیکشن فورس بھی تشکیل دی جائیگی۔ فورس کو اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،پنجاب رینجرز اور آرمی سے فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی ٹریننگ کروائی جائیگی۔ فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے پاس لکڑی چوری،جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی اختیار ہوگا جبکہ ڈی ایف او کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے جائیں گے۔ 
 ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا ہے اس وقت اگر لکڑی چوری اورجنگلات کو نقصان پہنچانے والے کسی ملزم کو پکڑا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کے پولیس کی مدد لینا پڑتی ہے۔ اب پولیس کا بوجھ کم ہوجائیگا۔ اسی طرح محکمہ جنگلات پنجاب میں ڈائریکٹرجنرل کی نئی پوسٹ بنائی گئی ہے۔ 20 ویں گریڈ کا افسر ڈی جی تعینات ہوگا اورتمام چیف کنزرویٹر اسے جوابدہ ہوں گے۔