10 میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنیوالے پنڈت نے کس کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی؟

Nov 05, 2024 | 18:56:PM
10 میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنیوالے پنڈت نے کس کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عام انتخابات اس ملک میں نہ صرف قیادت کی تبدیلی بلکہ اس سے جڑے بہت سارے امیدیں ہوتی ہیں اورہر سیاسی پارٹی یا لیڈر کے حمایت کرنے والوں کو اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ نتائج جلد از جلد ان تک پہنچ جائے،ایسے ہی امریکی صدارتی انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں ہوتی ہیں۔ 

اس سلسلے  میں شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مختلف آرا اور سب سے بڑھ کر تجزئے اور اس حوالے سے پیشگوئیاں سامنے آنا بھی ایک روایت ہے ،امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کردیں،10صدور میں سے 9کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مورخ لچ مین نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، 1986کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار 2000 میں پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیش گوئی کرنے والے تھامس ملر کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جیت جائیں گی.

امریکی جریدے فارچیون کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ،ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں لیکن اب نہیں،اب کملا ہیرس برتری میں ہے۔

 حال ہی میں مورخ اور امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لچ مین نے 13 سچے یاجھوٹے معیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا موجودہ پارٹی کا صدارتی امیدوار جیت جائے گا یا ہارے گا،ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 2024 میں امریکی انتخابات جیت جائیں گی، امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کملا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی اسی نے کی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی جیت کا کہا تھا،نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر کی پیشین گوئی کے مطابق، ہیرس ٹرمپ کے خلاف جیت جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کےانتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا