محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں شہید ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت.
محسن نقوی کا جوانوں کی شہادت پر کہنا تھا کہ شہید سپاہی شیر الرحمن اور شہید سپاہی سید امین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا نے جان دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،شہید سپاہی شیر الرحمن اور شہید سپاہی سید امین کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے ساتھ ہیں ،شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،زخمی سپاہیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بہادر جوانوں پر ناز ہے،ایف سی کے جری جوانوں کی قربانیوں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔