توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل صبح 10بجے ہوگی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے،توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کیس2سال سے زیر التوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کے دورہ یورپ کاشیڈول سامنے آگیا