(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک کیلئے ہے، دریں اثناء وزیراعظم نے وِنگ کمانڈر نعمان ساہو کو اسیکنڈمنٹ کی بنیاد پر پراجیکٹ آفیسر، پی ای سی، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ مقرر کیا ہے جبکہ چیف فنانس افسر شہزاد اقبال کا وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے وزارتِ اُمورِ کشمیر تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن اکبر اعظم کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان سجاد حسین کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عماد الدین کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ہاؤسنگ اینڈ ورکس، او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ردا نور کو سیکشن افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، تقرری کی منتظر نایاب عمران کو سیکشن افسر تخفیفِ غربت ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر سعدیہ حیدر کو ڈپٹی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر، کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت ممتاز علی کو تبدیل کر کے اُنہیں ڈپٹی ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان :خوارجی دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جوان شہید 4 زخمی