(24 نیوز)دن بدن بڑھتی ماحولیاتی آلودگی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے ، گرمی کی حدت میں اضافے کے بعد سردی کی آمد کا انتظار کیا جا رہا تو جو طویل تر ہو تا جا رہا ہے اس سے پہلے سموگ نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہےجس میں لاہور کا پہلا نمبر ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تا ہم صبح/رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال ،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ اور ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ،تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔