فیس بک بند ۔۔ مالک کوکتنا نقصان ہوا ۔۔جان کر آپ حیران رہ جائینگے

Oct 05, 2021 | 08:41:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کو لگ بھگ ساڑھے چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر کے امیر ترین افراد کی دولت کا تخمینہ جاری کرنے والے فوربز میگزین کے مطابق فیس بک کے شریک بانی مارک زکر برگ کو پیر کے روز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث اب تک چھ ارب  40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

اربوں ڈالر کا نقصان ہونے کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلے گئے ہیں۔حالیہ نقصان کے باعث مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 116 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص سے ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ فیس بک بند ہونے سے کمپنی کو بھی شیئرز مارکیٹ میں بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک فیس بک کے شیئرز کی ویلیو5.41 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔

بریک ڈاؤن کے بعد سے فیس بک کے ایک شیئر کی قیمت  میں 18.67 ڈالر کی کمی آئی ہے اور یہ 324.45 ڈالر کا رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی بندش سے ٹوئٹر آگے۔۔ میکڈونلڈز کو اپنے5 کروڑ 96 لاکھ صارفین کیلئے ایسا آرڈر کہ منہ میں پا نی آجائیگا

مزیدخبریں