(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز سات گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز کئی گھنٹے بند رہیں جس کے باعث کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ویب سائٹ سیکورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک بند ہونے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک راؤٹنگ خرابی کے باعث سروسز انٹرنیٹ سے غائب رہیں۔
دوسری جانب سروسز بند ہونے سے کمپنیوں کے مالک مارک زکربرگ کو 7 گھنٹوں میں 7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 12 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک بند ۔۔ مالک کوکتنا نقصان ہوا ۔۔جان کر آپ حیران رہ جائینگے