گلگت اور اپر کوہستان کیلئے شاہراہ قراقرم بدستور بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت اور اپرکوہستان کے لیے شاہراہ بدستور بند ہے،تاہم شاہراہِ قراقرم کولینڈ سلائیڈنگ کے بعد لوئر کوہستان میں شیطان پڑی سے پٹن تک کھول دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو روز سے بند ہےجس کی وجہ سے گلگت سے راولپنڈی جانے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں،شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لیے ایف ڈبلیو او نے کام شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح تک شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولے جانے کا امکان ہے۔