شرپسندوں سے جنگ۔۔افغان امام مسجد کی جدید اسلحہ تھامے خطبہ ادائیگی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک طویل عرصے کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہو گئی ہے، تاہم وہاں پر ابھی بھی بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شرپسندی کرکے افغانستان کے امن کو خراب کرنے کے درپے ہے۔ الامارہ اردو کی ٹویٹر پر جاری کی گئی ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں امام مسجد نماز جمعہ کےخطبہ کے دوران جدید اسلحہ تھامے اپنی اور دیگر نمازیوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
یہی علماء حکمرانی کے اصل حقدار ہیں جو حق کہنے کے ساتھ ساتھ حق دیکھائے بھی
— الامارہ ( اردو ) (@Alemarahurdu313) October 2, 2021
افغانستان میں خطبہ جمعہ کے وقت علماء کے ہاتھ میں ڈنڈا نہیں بندوق ہوتی ہے یہ ہے جہادی کی برکت???? pic.twitter.com/Qz73kD0MUR
واضح رہے کہ اتوار کی رات طالبان نے عیدگاہ مسجد میں دھماکے کے واقعے کے بعد آپریشن کیا تھا، داعش کے دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران مختلف جھڑپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خیر خانہ کا پورا علاقہ دھماکوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔ آپریشن داعش عناصر کی شکست کے بعدختم ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون کس طرح جل کر مرا، ویڈیو منظر عام پر آگئی