برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

Oct 05, 2021 | 10:35:AM
 برطانیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزی
کیپشن: برطانیہ جانے والے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کے پوری دنیا کیلئے آج سے نئے سفری قوانین لاگو ہوگئے پچاس سے زائد ممالک کو مکمل ویکسنیٹڈ ممالک کے طور پر رکھا گیا پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ویکسنیٹڈ ممالک میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ جانے والے شہریوں کیلئے نئے سفری قوانین لاگوکر دیئےگئے ہیں۔ویکسنیٹڈ ممالک سے آنیوالوں کوبرطانیہ پہنچنے سے قبل لوکیٹر فارم، دوسرے دن ٹیسٹ کراناہوگا۔
 نان ویکسنیٹڈ ممالک سے آنے والوں کوگھرپرقرنطینہ کرتے ہوئے دوسرے اور آٹھویں دن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
 اجازت ملنے والے ممالک میں پچاس سے زائد ممالک ویکسینیٹڈ جبکہ باقی نان ویکسنیٹڈ تصورکئے جائیں گے۔ پاکستان تاحال مکمل ویکسنیٹڈ ممالک میں شامل نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کسانوں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی