(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوجی اپنی حکومت کی جانب سے افغانستان اور عراق کے حوالے سے بنائی گئی پالیسوں سے تنگ آ گئے تھے اور وہ اس پر سخت نالاں نظر آئے، سوشل میڈیا پر امریکی فوجیوں کی افغانی اور عراقی عوام کے ساتھ برتے گئے ظالمانہ رویہ کے خلاف ایک احتجاجی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔
الاامارہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوجی اپنے میڈلز پھینک رہے ہیں۔ امریکی فوجی لوگوں سے خطاب میں کہ رہے کہ یہ میڈلز اور جھنڈے جنگوں کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف پہنچانے کا متبادل ہر گز نہیں ہو سکتے۔ہمیں ہمارے حقوق چاہیں۔ فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان اور عراق کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان سے معافی مانگتے ہیں۔ ایک فوجی کہتا ہے کہ میں یہ میڈل عراقی بچوں کے نام کرتاہوں جن کے ماں باپ دنیا میں نہیں رہے۔ ایک خاتون امریکی فوجی نےکہا کہ عراق میں کیمیکل ہتھیار نہیں تھے ، یہ ایک جھوٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالا ملعون کس طرح جل کر مرا، ویڈیو منظر عام پر آگئی