بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کیخلاف مقدمہ درج

Oct 05, 2021 | 12:22:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کیخلاف ایف آئی آرہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو طالبان جیسا کہنے پر درج کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق جاوید اختر کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو طالبان سے تشبیہ دینے پر ممبئی کے ایک وکیل سنتوش دوبے نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔جاوید اختر کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت پر سزا) کت تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
 واضح رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جس طرح طالبان اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح یہاں ہندو ریاست چاہنے والے بھی ہیں، ان سب کا ذہن ایک جیسا ہے۔
جاوید اختر نے کہا تھا کہ طالبان، آرایس ایس، بجرنگ دل یہ سب ایک جیسے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔عدالتی فیصلہ جاری

مزیدخبریں