(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس( Le Defilee L'Oreal Paris) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو کہ پیرس فیشن ویک کی میزبانی میں ہونے والا ایک آؤٹ ڈور شو تھا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈکی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں لی ڈیفیلی لوریل پیرس ( Le Defilee L'Oreal Paris) شو کے لیے ریمپ پر واک کر کے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا،اداکارہ نے بہت دلکش انداز میں سفید رنگ کا لباس پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے شو میں انٹری دی تو شرکاء کی نظریں ان پر سے نہ ہٹ سکیں۔
واضح رہے ایشوریا رائے کا کھلے بالوں میں سفید رنگ کے لباس کے ساتھ گلابی رنگ کی لپ اسٹک کا انتخاب بہت شاندار لگ رہا تھا۔
خیال رہے کہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لیے ایشوریا رائے کا تقریباََ دو سال کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی سفر تھا اور پیرس کے اس دورے پر ان کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیومداحوں کو بھا گئی