شاہ رخ کےبیٹے کی گرفتاری،کانگریس رہنما کی مذاق کرنیوالوں پر سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما و سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تکلیف میں لطف لینے والا قرار دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ششی تھرور نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ہمدردی رکھی جانی چاہئے۔انہوں نے ٹویٹر پر آج ایک تبصرہ میں کہا کہ میں پارٹی میں لی جانے والی ڈرگز کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا، لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور نفرت انگیز طریقہ سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔
I am no fan of recreational drugs & haven’t ever tried any, but I am repelled by the ghoulish epicaricacy displayed by those now witch-hunting @iamsrk on his son’s arrest. Have some empathy, folks. The public glare is bad enough; no need to gleefully rub a 23yr old’s face in it.
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) October 4, 2021
یہ بھی پڑھیں: حکومتی جھوٹ سے تنگ امریکی فوجیوں کی احتجاجی ویڈیو ایک بار پھر وائرل